ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کے الزام میں گیارہ افراد گرفتار

کاروار میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کے الزام میں گیارہ افراد گرفتار

Sun, 12 Nov 2023 20:05:43    S.O. News Service

کاروار 12 /  نومبر (ایس او نیوز) کاروار کے بیت الکول میں اپنے فرائض کے ادائیگی کے لئے پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پرمُبینہ طور پر  نوجوانوں کی ایک 11 رکنی ٹیم نے حملہ کر دیا تھا ، جس کے تعلق سے پولس نے تمام گیارہ لوگوں پر معاملات درج  کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ    سنیچر  دیر رات کو حملہ کا شکار ہونے والے پولیس والوں کی شناخت گنیش کوریور اور ہریش گوانیکر کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بیت الکول میں دیر رات کو ایک جگہ جمع ہوئے نوجوانوں کے گروپ کو وہاں سے ہٹنے اور گھر چلے جانے کی ہدایت دینے پر گیارہ نوجوانوں نے حملہ کیا تھا جن کی شناخت سنیل گوڈا، گگن گوڈا، انوراگ گوڈا، اومیش جنکا پرساد، منجو ناتھ گوڈا، رگھو ویر، نتین گوڈا، وتیش گوڈا، یواراج گوڈا اور ستیش گوڈا کے طور پرکی گئی ہے ۔ 
    زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

پتہ چلا ہے کہ  کاروار شہری تھانے میں ملزمین کےخلاف  کیس درج کرنے کے بعد سبھی کوگرفتار کرتے ہوئے  عدالت میں پیش کیا گیا ہے،  جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا  ہے۔


Share: